ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء ،نئے نوٹوں کے بارے میں شاہ سلمان کو حکام کی بریفنگ

سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء ،نئے نوٹوں کے بارے میں شاہ سلمان کو حکام کی بریفنگ

Wed, 14 Dec 2016 11:59:15    S.O. News Service

ریاض،13؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں جملہ مالیت کے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے نئے تیار کردہ ڈیزائن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے پانچ ڈیزاین تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ گذشتہ روز معدنی سکوں اور کاغذ کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کی ایک ایک کاپی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کی گئی۔شاہ سلمان کو نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کے بارے الیمامہ شاہی محل میں ان کے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی کے گورنر ڈاکٹر احمد عبدالکریم الخلیفی، ڈپٹی گورنر عبدالعزیز صالح الفریح اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔


Share: